اشاعتیں

کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دونگا:یوگی

تصویر
  گورکھپور:16فروری(یواین آئی) عوامی مسائل کے تئیں لاپرواہی کو ناقابل معافی جرم قرار دیتےہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہاکہ وہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے گورکھناتھ مندر میں عوام درشن کے دوران یوگی نے افسروں کو دوٹوک ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے تصفیہ میں کسی بھی قسم کی بہانے بازی ناقابل معافی جرم ہوگا۔ ہر شخص کے مسائل کا پوری یکسوئی اور شفافیت سے انصاف پر مبنی حل حکومت و انتظامیہ کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور اس میں کسی نے بھی لاپرواہی کی تو اسے اپنی ذمہ داری سے بوریا ۔بستر باندھ لینا پڑے گا۔ یوگی نے کہا کہ افسران پوری حساسیت سے لوگوں کے مسائل کو سنے اور کوالٹی پر مبنی، فورا تصفیہ کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلی نے تقریبا چھ سو لوگوں کے مسائل سنے ہیں۔ انہوں نے سبھی لوگوں کو تیقن دلایا ہے کہ ان کے رہتے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے پائے گی۔ سب کا درد دور کیا جائے گا۔ عوام درشن میں دورے اضلاع سے بھی فریادی اپنی فریاد سنانے آئے تھے۔ جنتا درشن میں آئے فریادیوں سے وزیر اعلی نے کہا کہ علاج میں بجٹ کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ متعلقہ اسپتال سے اسٹیمی...

ہندوستانی فوج کی 40 رکنی ٹیم شام میں امدادی کاموں میں مصروف

تصویر
  نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) شام میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے طور پر تعینات ہندوستانی فوج کا 40 رکنی دستہ شام کے زلزلہ زدہ حلب میں امدادی کاموں میں مصروف ہے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے یہ اطلاع دی اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ "ہندوستان آپریشن دوست کے ذریعے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہا ہے اور امدادی اقدامات اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہا ہے۔" انہوں نے کہاکہ "ہمارا 40 رکنی ہندوستانی فوج کا دستہ جو شام میں یو این ڈی او ایف مشن میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے طور پر تعینات ہے، حلب میں آنے والے زلزلے کے بعد زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کو بہت ضروری امداد فراہم کر رہا ہے۔" ہندوستان نے شام میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 23 ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھی بھیجا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے شام کو بھیجی گئی امداد میں سلیپنگ میٹ، جینسیٹ، سولر لیمپ، ترپال، کمبل، ہنگامی اور اہم نگہداشت کی ادویات اور آفات سے متعلق امدادی سامان شامل ہیں۔ یواین آئی۔ ظ ا

مودی نے نیشنل ٹرائبل فیسٹیول کا افتتاح کیا

تصویر
  نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں قومی قبائلی تہوار آدی مہوتسو کا افتتاح کیا اس موقع پر مسٹر مودی نے قبائلی مجاہد آزادی برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا افتتاح کے بعد وزیر اعظم مودی نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے قبائلی کاریگروں سے بات چیت کی اور ان کے ہتھ کرگھے، دستکاری اور قبائلی مصنوعات کو دیکھا۔ نیشنل ٹرائبل فیسٹیول کا مقصد ملک بھر کے قبائل کے متنوع ورثے کی نمائش کرنا ہے۔27 فروری تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں 1000 کے قریب قبائلی کاریگر حصہ لے رہے ہیں۔ یواین آئی۔ ظ

مرکزی حکومت اور چار ریاستوں کو مشترکہ طورپرمان گڑھ کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے: مودی

تصویر
بانسواڑہ، یکم نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے تاریخی مقام مانگڑھ دھام کی ترقی کے لیے چار ریاستوں راجستھان، گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کو مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت بتاتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی قیادت میں اسے مزید نئی بلندیوں پر لے جانا ہے مسٹرمودی آج یہاں مانگڑھ دھام کے گوروگاتھا پروگرام میں بول رہے تھے۔

سرکاری دفاتر چھٹی کے دن کھلیں گے - کلکٹر مسٹر لاوانیہ

تصویر
 کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر مسٹر اویناش لاوانیا نے تمام سرکاری دفاتر کے سربراہوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مدھیہ پردیش ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے تین درجے پنچایتی اور شہری باڈی انتخابات کے اعلان کے مطابق دونوں انتخابات کی تکمیل کے پیش نظر۔ دفاتر مقررہ وقت میں سرکاری تعطیلات پر کھولے جائیں۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پولنگ پارٹیوں کے آرڈرز کی خدمت کے لیے ناکافی وقت کی وجہ سے چھٹی کے روز بھی پولنگ پارٹیوں کے احکامات کی تکمیل کے لیے کارروائی کی جائے گی۔ متعلقہ افسران اور ملازمین کو مذکورہ احکامات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ریاستی سطح، ضلع سطح کے دفاتر کو تعطیلات کے دنوں میں بھی کھلا رکھا جائے۔ ذمہ دار افسر اور ملازم پر پابندی لگانے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

اندور کو دنیا کا بہترین شہر بنائیں گے: وزیر اعلیٰ شری چوہان

تصویر
 اندور 10 سال میں حیدرآباد اور بنگلور کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اندور میں دیوی اہلیہ بائی ہولکر کی ایک بہت بڑی یادگار تعمیر کی جائے گی۔ میوزک کالج کا نام سوار کوکیلا لتا منگیشکر مہاودیالیہ رکھا جائے گا۔ اندور میں منعقدہ سات روزہ اندور پرائیڈ فیسٹیول کا رنگا رنگ اختتام چیف منسٹر شری چوہان نے اندور پرائیڈ ڈے پروگرام میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ اندور کو دنیا کا بہترین شہر بنایا جائے گا۔ یہ ملک کا آئی ٹی ہے۔ حب بنایا جائے گا۔ سپر کوریڈور پر 4.5 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹارٹ اپ پارک قائم کیا جائے گا۔ بین الاقوامی سطح کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم تیار کیا جائے گا۔ اندور میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ بن رہا ہے۔ اگلے 10 سالوں میں اندور بنگلور اور حیدرآباد کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ وزیر اعلیٰ جناب چوہان نے آج اندور میں ماں اہلیہ کی یوم پیدائش پر منائے گئے گورو دیوس پروگرام میں شرکت کی۔ اس سات روزہ پرائیڈ مہوتسو کا آج رنگا رنگ اختتام ہوا۔ نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ اس پروگرام میں مشہور گلوکاروں محترمہ شریا گھوشال اور مسٹر منوج منتشیر نے پرفارمنس دی۔ چیف منسٹر شری چوہان نے کہا کہ اندور...

آبپاشی پروجیکٹوں کا کام تیز رفتار سے مقررہ وقت میں پورا کریں: وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان

تصویر
  نرمدا کنٹرول بورڈ کی ہوئی 74ویں میٹنگ وزیر اعلیٰ مسٹر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست میں زیر تعمیر آبپاشی پروجیکٹوں کا کام تیز رفتار سے مقررہ وقت میں پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاموں میں معیار کا بھی پورا دھیان رکھا جائے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان آج رہائش گاہ پر نرمدا کنٹرول بورڈ کی 74ویں میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔             وزیر مالیات مسٹر جگدیش دیوڑا، وزیر کسان بہبود اور زرعی ترقیات مسٹر کمل پٹیل، چیف سکریٹری مسٹر اقبال سنگھ بینس اور متعلقہ سینئر افسران موجود تھے۔             وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہا کہ آبپاشی کے لئے کسانوں کو پانی دینا ریاستی حکومت کی ترجیحات ہے۔ آبپاشی پروجیکٹوں اور نہروں کو پورا کرکے پانی دینا شروع کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے ہدایت دی کہ آبپاشی پروجیکٹوں کے کام میں کسی بھی صورت میں تاخیر نہ ہو اور تاخیر ہونے سے متعلق شکایتیں سامنے نہیں آئیں۔ انہوں ے کہا کہ کنسٹریکشن کمپنیوں کے ذریعہ مقررہ وقت میں کام کیا جائے۔    ایڈیشنل چیف سکریٹری نرمدا گھاٹی ترقیات اتھار...