اشاعتیں

فروری, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دونگا:یوگی

تصویر
  گورکھپور:16فروری(یواین آئی) عوامی مسائل کے تئیں لاپرواہی کو ناقابل معافی جرم قرار دیتےہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہاکہ وہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے گورکھناتھ مندر میں عوام درشن کے دوران یوگی نے افسروں کو دوٹوک ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے تصفیہ میں کسی بھی قسم کی بہانے بازی ناقابل معافی جرم ہوگا۔ ہر شخص کے مسائل کا پوری یکسوئی اور شفافیت سے انصاف پر مبنی حل حکومت و انتظامیہ کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور اس میں کسی نے بھی لاپرواہی کی تو اسے اپنی ذمہ داری سے بوریا ۔بستر باندھ لینا پڑے گا۔ یوگی نے کہا کہ افسران پوری حساسیت سے لوگوں کے مسائل کو سنے اور کوالٹی پر مبنی، فورا تصفیہ کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلی نے تقریبا چھ سو لوگوں کے مسائل سنے ہیں۔ انہوں نے سبھی لوگوں کو تیقن دلایا ہے کہ ان کے رہتے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے پائے گی۔ سب کا درد دور کیا جائے گا۔ عوام درشن میں دورے اضلاع سے بھی فریادی اپنی فریاد سنانے آئے تھے۔ جنتا درشن میں آئے فریادیوں سے وزیر اعلی نے کہا کہ علاج میں بجٹ کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ متعلقہ اسپتال سے اسٹیمی...

ہندوستانی فوج کی 40 رکنی ٹیم شام میں امدادی کاموں میں مصروف

تصویر
  نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) شام میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے طور پر تعینات ہندوستانی فوج کا 40 رکنی دستہ شام کے زلزلہ زدہ حلب میں امدادی کاموں میں مصروف ہے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے یہ اطلاع دی اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ "ہندوستان آپریشن دوست کے ذریعے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہا ہے اور امدادی اقدامات اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہا ہے۔" انہوں نے کہاکہ "ہمارا 40 رکنی ہندوستانی فوج کا دستہ جو شام میں یو این ڈی او ایف مشن میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے طور پر تعینات ہے، حلب میں آنے والے زلزلے کے بعد زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کو بہت ضروری امداد فراہم کر رہا ہے۔" ہندوستان نے شام میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 23 ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھی بھیجا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے شام کو بھیجی گئی امداد میں سلیپنگ میٹ، جینسیٹ، سولر لیمپ، ترپال، کمبل، ہنگامی اور اہم نگہداشت کی ادویات اور آفات سے متعلق امدادی سامان شامل ہیں۔ یواین آئی۔ ظ ا

مودی نے نیشنل ٹرائبل فیسٹیول کا افتتاح کیا

تصویر
  نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں قومی قبائلی تہوار آدی مہوتسو کا افتتاح کیا اس موقع پر مسٹر مودی نے قبائلی مجاہد آزادی برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا افتتاح کے بعد وزیر اعظم مودی نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے قبائلی کاریگروں سے بات چیت کی اور ان کے ہتھ کرگھے، دستکاری اور قبائلی مصنوعات کو دیکھا۔ نیشنل ٹرائبل فیسٹیول کا مقصد ملک بھر کے قبائل کے متنوع ورثے کی نمائش کرنا ہے۔27 فروری تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں 1000 کے قریب قبائلی کاریگر حصہ لے رہے ہیں۔ یواین آئی۔ ظ