اشاعتیں

جون, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تعلیم کو عوامی تحریک بنانا کیجریوال حکومت کا خواب: سسودیا

تصویر
  نئی دہلی، 14جون (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہاکہ ملک میں تعلیم کو عوامی تحریک بنانا وزیراعلی  اروند کیجریوال کا خواب ہے۔ مسٹر سسودیا نے پیر کو دہلی حکومت کے دو اہم تعلیمی پروجیکٹ یوتھ فار ایجوکیشن اور پیرنٹل انگیجمنٹ پروگرام پر تعلیم کے حکام کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ان دونوں پروگراموں کے تجرباتی مرحلہ کی حصولیابیوں پر بات چیت کرنے کے بعد آگے کے لئے اہم نکات پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تعلیم کو عوامی تحریک بنانا مسٹر کیجریوال کا خواب ہے۔ جب ہم دیکھتے ہیں کہ بیرون ملک میں اعلی کارکردگی کرنے والے ممالک میں تعلیم کیسے دی جاتی ہے تو ہم پاتے ہیں کہ وہاں ون ٹو ون میپنگ کی مشق کی جاتی ہے۔ ہر ایک بچے کی و ن ٹون میپنگ اور ان کے ذاتی پروفائل کو سمجھنا بہت ضروری ہے لیکن دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے ولے 16لاکھ بچوں کی ون ٹون میپنگ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ انکی حکومت نے اس چیلنج کو ایک موقع میں تبدیل کیا ہے، یوتھ ایجوکیشن پروگرا م اور پیرنٹ آوٹ ریچ پروگرام کا مشن ہمارے بچوں کی ون ٹون ون میپنگ کرنے اور کمیونٹی کو اسکول سے جوڑنے کا ہے۔ انہوں نے ...

دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری

تصویر
  نئی دہلی ، 10 جون (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کے روز کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ملی ہے اور جزوی طور پر آسمان ابر آلو رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں کی توقع کی جارہی ہے ، جس سے موسم میں کچھ اور بہتری کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری کے قریب رہنے کی امید ہے۔ محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ہفتے میں گرج چمک کے ساتھ بوچھاریں پڑنےاور بارش کی توقع ہے۔ آنے والے دنوں میں ویسٹرن ڈسٹربنس کی سرگرمیوں کی وجہ سے دہلی- قوی راجدھانی خطہ میں بارش کی توقع ہے۔ صبح 8.30 بجے ہوا میں نمی کی سطح 74 فیصد رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کا ہوا کا مجموعی معیار معتدل زمرہ میں ہے۔ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ بدھ کے روز دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 31.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو اس سال کا کم سے کم درجہ حرارت تھا ، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ یواین آئی

مودی نے بدھ دیواورڈنگکو سنگھ کے انتقال پرافسوس ظاہر کیا

تصویر
  نئی دہلی ، 10 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نامور مفکر اور شاعر بدھ دیو داس گپتا اور معروف باکسر ڈنگکو سنگھ کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے جمعرات کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ مسٹر بدھ دیو داس گپتا کے انتقال سے دکھی ہوں ۔ معاشرے کے مختلف طبقات کے لئے مختلف شعبوں میں کیے گئے ان کے کام ان کی الگ پہچان بناتے ہیں