نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

تعلیم کو عوامی تحریک بنانا کیجریوال حکومت کا خواب: سسودیا



 نئی دہلی، 14جون (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہاکہ ملک میں تعلیم کو عوامی تحریک بنانا وزیراعلی

 اروند کیجریوال کا خواب ہے۔

مسٹر سسودیا نے پیر کو دہلی حکومت کے دو اہم تعلیمی پروجیکٹ یوتھ فار ایجوکیشن اور پیرنٹل انگیجمنٹ پروگرام پر تعلیم کے حکام کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ان دونوں پروگراموں کے تجرباتی مرحلہ کی حصولیابیوں پر بات چیت کرنے کے بعد آگے کے لئے اہم نکات پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں تعلیم کو عوامی تحریک بنانا مسٹر کیجریوال کا خواب ہے۔ جب ہم دیکھتے ہیں کہ بیرون ملک میں اعلی کارکردگی کرنے والے ممالک میں تعلیم کیسے دی جاتی ہے تو ہم پاتے ہیں کہ وہاں ون ٹو ون میپنگ کی مشق کی جاتی ہے۔ ہر ایک بچے کی و ن ٹون میپنگ اور ان کے ذاتی پروفائل کو سمجھنا بہت ضروری ہے لیکن دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے ولے 16لاکھ بچوں کی ون ٹون میپنگ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ انکی حکومت نے اس چیلنج کو ایک موقع میں تبدیل کیا ہے، یوتھ ایجوکیشن پروگرا م اور پیرنٹ آوٹ ریچ پروگرام کا مشن ہمارے بچوں کی ون ٹون ون میپنگ کرنے اور کمیونٹی کو اسکول سے جوڑنے کا ہے۔
انہوں نے بچوں تک پہنچنے اور ان کی رہنمائی کرنے کی ضرورت پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ والدین اور بچوں کے درمیان ایک نسل کا فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے اور اپنے بچوں کے درمیان ایک بہت بڑا جنریش گیپ دیکھتے ہیں۔ اس وجہ سے کئی چیزیں ایسی ہوتی ہے جنہیں نہ ہم سمجھ پاتے ہیں اور نہ ہی اپنے بچے کو سمجھا پاتے ہیں۔ ایک بچہ کیا سوچتا ہے یا اس کے خیالات کو اس کی عمر کے آس پاس کا دوسرا شخص زیادہ بہتر طریقہ سے سمجھ سکتا ہے۔ اس لئے ہمیں ایک ایسا نظام بنانے کی ضرورت ہے جہاں انہیں ان کی عمر کے آس پاس کا کوئی فرد کیریر کے لئے بچوں کو بہتر گائیڈنس دے سکے۔
جاری یو این آئی۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی معیاد میں بجٹ سیشن تک توسیع ، صوتی ووٹ سےلوک سبھانےدی منظوری

  وقف ترمیمی بل 2024: لوک سبھا نے جمعرات کو وقف (ترمیمی) بل پر غور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی مدت کو اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے ایوان میں ایک تجویز پیش کی کہ وقف (ترمیمی) بل کے بارے میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کو بجٹ سیشن 2025 کے آخری دن تک پیش کرنے کا وقت بڑھایا جائے، جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ جگدمبیکا پال کی قیادت میں بدھ کو ہوئی کمیٹی کی میٹنگ میں اراکین نے اس سلسلے میں ایک تجویز پر اتفاق رائے ظاہر کیا تھا۔ میٹنگ میں ایک قرارداد کے ذریعے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک اپنی میعاد بڑھانے کی درخواست کرے گی۔

نئی دہلی اور پیرس ’سٹریٹیجک پارٹنرز‘، فرانسیسی صدر کا دورۂ انڈیا

  فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں یوم جمہوریہ میں شرکت کے لیے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انڈیا کے دو روزہ دورے پر جعمرات کو پہنچ رہے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس کی نظریں دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کے ساتھ منافع بخش کاروبار پر ہیں۔ صدر میکخواں کے لیے 19ویں صدی کے مہاراجہ کے محل میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا جائے گا۔

سنبھل میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، نماز جمعہ کو لے کر جامع مسجد سے کیا گیا یہ بڑا اعلان

  سنبھل :   اتر پردیش کے سنبھل میں 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے بعد شہر کا ماحول رفتہ رفتہ معمول پر آ رہا ہے۔ جمعرات کو اسکول اور بازار کھل گئے۔ تاہم پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر دو دن کے لیے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ادھر تشدد کے بعد پہلی نماز جمعہ کے پیش نظر پولیس انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ جامع مسجد کے اطراف کے گھروں میں ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ نماز جمعہ سے پہلے پولیس اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ چھتوں پر اینٹوں یا پتھروں کا ذخیرہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ مذہبی رہنماؤں نے بھی اپیل کی ہے کہ لوگ جمعہ کی نماز گھر پر ادا کریں سنبھل میں تشدد کے بعد حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ بدھ کو پولیس اور میونسپل حکام اور ملازمین جامع مسجد کے علاقے میں پہنچے، جہاں گھروں کی چھتوں کی تلاشی لی گئی۔ اس کے علاوہ ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی۔ چند مقامات کے علاوہ کہیں بھی پتھر نہیں ملے۔ انتظامیہ نماز جمعہ سے قبل حفاظتی انتظامات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ علاقے میں پولیس تعینات ہے اور سماج کے ذمہ داروں سے رابطہ کرکے حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ سنبھل میں نماز جمعہ ک...