نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

چھبیس جولائی سے شروع ہوں گی 11ویں اور 12ویں کی کلاسیں: وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان , وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان کے ذریعہ ودیا بھارتی کے ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اکشرا کا افتتاح

 وزیراعلیٰ مسٹر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ 26جولائی سے کلاس 11ویں اور 12ویں کی کلاسیں نصف صلاحیت سے شروع کی جائیں گی۔ کورونا کی تیسری لہر کا امکان ہے، مگر فی الحال ریاست میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔ آج صرف 20کنفرم کیس ہیں۔ ایکٹیو مریضوں کی تعداد صرف 250ہے۔ ریاستی حکومت کورونا انفیکشن کی صورتحال پر مسلسل چوکس ہے۔ چوکس رہتے ہوئے تعلیمی اداروںکو کھولنے کا فیصلہ لیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان ودیا بھارتی وسطی خطہ بھوپال کے ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ’’اکشرا‘‘کی عمارت کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اریرا کالونی ای-4میں بنے احاطہ میں اسکول عمارت کا افتتاح اور ’’اکشرا‘‘ میگزین کا اجراء بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے ودیا بھارتی احاطہ میں چندن کا پودا لگایا۔ ادارہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان کو شال ، ناریل اور یادگار نشان پیش کیا گیا۔ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے سرکاریہ واہک مسٹر دتاتریہ ہوسبالے ، ودیا بھارتی کے قومی صدر مسٹر رام کرشن رائو پروگرام میں خاص طور سے موجود تھے۔ وزیر کھیل، نوجوان بہبود اور تکنیکی تعلیم نیز مہارت ترقی شریمتی یشودھرا راجے سندھیا ، وزیر کسان بہبود اور زرعی ترقیات مسٹر کمل پٹیل، وزیر میڈیکل تعلیم اور بھوپال گیس المیہ راحت نیز بازآبادکاری مسٹر وشواس سارنگ، وزیر مائیکرو، اسمال اور میڈیم صنعت، سائنس اور ٹیکنالوجی مسٹر اوم پرکاش سکھلیچا، وزیر مملکت اسکولی تعلیم و عام انتظامیہ (آزادانہ چارج) مسٹر اندر سنگھ پرمار، کھجوراہو ممبر پارلیمنٹ مسٹر وی ڈی شرما بھی پروگرام میں موجود تھے۔ ودیا بھارتی وسطی خطہ کے سکریٹری مسٹر وویک شینڈئے نے ادارہ کی پیش رفتوں کی جانکاری دی۔ مرحلہ وار طریقے سے شروع ہوگا اسکول کا نفاذ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہاکہ کورونا انفیکشن کے سبب بچوں کی پڑھائی اور اسکول پیش رفتیں متاثر ہوئی ہیں۔ آن لائن اور ورچوئل سسٹم سے پڑھائی جاری ہے۔ لیکن اس کی تاثیر کا تخمینہ باقی ہے۔ طویل وقت سے گھروں میں رہ کر بچے مایوس ہورہے ہیں۔ اسکول مالکوں کی اپنی پریشانیاں ہیں۔ ان صورتحال میں ریاست میں کنٹرول میں آئے کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے اسکول کا نفاذ مرحلہ وار طریقے سے شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اگست میں لیا جائے گا اگلی کلاسوں کے بارے میں فیصلہ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہاکہ 11 ویں اور 12ویں کے لئے 26جولائی سے 50فیصد صلاحیت کے ساتھ اسکولوں کا نفاذ شروع کیا جائے گا۔ اسکول ہفتے میں چار دن لگیں گے۔ دو دن 50فیصد صلاحیت کا ایک بیچ آئے گا، اگلے دو دن باقی 50فیصد طلباء کا دوسرا بیچ اسکول آئے گا۔ ایک ہفتہ تک صورتحال کو دیکھ کر کوچنگ ادارے، کالجوں کو شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔ اگر صورت حال عمومی اور کنٹرول میں رہتی ہے تو 15اگست سے 9ویں ، 10ویں اور اس کے بعد مڈل اور پرائمری اسکولوںکا نفاذ شروع کرنے کا فیصلہ ریاستی حکومت کے ذریعہ لیا جائے گا۔ قومی تعلیمی پالیسی میں سائنس، بہتر اقدار اور مہارت افزودگی کی شمولیت وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے تعلیم پر آچاریہ شنکر اور سوامی وویکانند کے خیالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے انسان علم اورشہریت کے اقدار حاصل کرتا ہے۔ تعلیمی مہارت پیدا کرتا ہے۔ انسان میں گزربسر کی صلاحیت پیدا کرنا تعلیم کا اہم تعاون ہے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی میں سائنس، بہتر اقدار اور مہارت افزودگی تینوں کی شمولیت ہے۔ موضوع ماہرین کی رہنمائی میں لاگو ہوگی تعلیمی پالیسی وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہا کہ ماہرین تعلیم، موضوع ماہرین ، اسکول مالکوں کی رہنمائی میںریاست میں نئی تعلیمی پالیسی کا نفاذ یقینی کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ تعلیمی پیش رفتوں کے نفاذ کے لئے خاص طور سے وزراء گروپ کی تشکیل کی گئی ہے۔ یہ گروپ ماہرین سے صلاح کرکے کلاس 6سے کاروباری تعلیم شروع کرنے کے خاکے کا تعین کریں گے۔ نصاب تعین، تربیت وغیرہ کے بارے میں بھی موضوع ماہرین سے تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی معیاد میں بجٹ سیشن تک توسیع ، صوتی ووٹ سےلوک سبھانےدی منظوری

  وقف ترمیمی بل 2024: لوک سبھا نے جمعرات کو وقف (ترمیمی) بل پر غور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی مدت کو اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے ایوان میں ایک تجویز پیش کی کہ وقف (ترمیمی) بل کے بارے میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کو بجٹ سیشن 2025 کے آخری دن تک پیش کرنے کا وقت بڑھایا جائے، جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ جگدمبیکا پال کی قیادت میں بدھ کو ہوئی کمیٹی کی میٹنگ میں اراکین نے اس سلسلے میں ایک تجویز پر اتفاق رائے ظاہر کیا تھا۔ میٹنگ میں ایک قرارداد کے ذریعے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک اپنی میعاد بڑھانے کی درخواست کرے گی۔

نئی دہلی اور پیرس ’سٹریٹیجک پارٹنرز‘، فرانسیسی صدر کا دورۂ انڈیا

  فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں یوم جمہوریہ میں شرکت کے لیے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انڈیا کے دو روزہ دورے پر جعمرات کو پہنچ رہے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس کی نظریں دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کے ساتھ منافع بخش کاروبار پر ہیں۔ صدر میکخواں کے لیے 19ویں صدی کے مہاراجہ کے محل میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا جائے گا۔

سنبھل میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، نماز جمعہ کو لے کر جامع مسجد سے کیا گیا یہ بڑا اعلان

  سنبھل :   اتر پردیش کے سنبھل میں 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے بعد شہر کا ماحول رفتہ رفتہ معمول پر آ رہا ہے۔ جمعرات کو اسکول اور بازار کھل گئے۔ تاہم پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر دو دن کے لیے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ادھر تشدد کے بعد پہلی نماز جمعہ کے پیش نظر پولیس انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ جامع مسجد کے اطراف کے گھروں میں ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ نماز جمعہ سے پہلے پولیس اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ چھتوں پر اینٹوں یا پتھروں کا ذخیرہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ مذہبی رہنماؤں نے بھی اپیل کی ہے کہ لوگ جمعہ کی نماز گھر پر ادا کریں سنبھل میں تشدد کے بعد حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ بدھ کو پولیس اور میونسپل حکام اور ملازمین جامع مسجد کے علاقے میں پہنچے، جہاں گھروں کی چھتوں کی تلاشی لی گئی۔ اس کے علاوہ ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی۔ چند مقامات کے علاوہ کہیں بھی پتھر نہیں ملے۔ انتظامیہ نماز جمعہ سے قبل حفاظتی انتظامات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ علاقے میں پولیس تعینات ہے اور سماج کے ذمہ داروں سے رابطہ کرکے حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ سنبھل میں نماز جمعہ ک...