نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پرینکا گاندھی کی سہ روزہ یو پی دورے کے ذریعے کانگریس میں جان پھونکنے کی کوشش

 لکھنؤ ، 19 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں گذشتہ 32 سال سے اقتدار سے باہر اپنے سہ روزہ دورے کے ذریعہ کانگریس پارٹی میں جان پھونکنے کی کوشش کی  ڈیڑھ سال کے بعد اتر پردیش آنے والی پرینکا آندھی تین روزہ دورے کے بعد کل شام دہلی لوٹ گئیں انہوں نے کہا کہ جب تک یہ تنظیم مضبوط نہیں ہوگی ، پارٹی کو انتخابات کے معاملے میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے انہوں نے کارکنوں اور رہنماؤں کو اپنی حکمت عملی کا وہی سبق دیا۔ محترمہ گاندھی کے آس پاس نوجوانوں کی ٹیم نظرآئی اور ساتھ ہی انہوں پرانے لوگوں کو نظرانداز نہ کرنا پارٹی کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا ۔ کانگریس اسے پرینکا کا ’تبدیلی کا ماڈل‘ قرار دے رہے ہیں۔

اپنے لکھنؤ دورے کے دوران ، پرینکا پارٹی کے تجربہ کار رہنماؤں کے ساتھ زیادہ بات چیت کرتی نظر آئیں۔انہوں نے سبھی کوسمجھایا کہ ہم یوپی میں 32 سال سے اقتدار سے باہر ہیں۔ اگر تنظیم کمزور رہی تو پھر اس صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوگا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پرینکا نے کارکنوں اور رہنماؤں کو سمجھایا کہ اگر بوتھ سطح تک کوئی تنظیم نہیں ہے تو ووٹ کس کو ملے گا۔ لہذا ، تنظیم کی مضبوطی کے لئے کام اور مہم کے مابین توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈیڑھ سال پہلے ، کانگریس کی یوپی میں 500 افراد کی ایک بہت بڑی ریاستی کمیٹی تھی۔ اتنے بڑے پی سی سی کی مدد سے کوئی انتخابی لڑائی نہیں جیتی جاسکتی تھی کیونکہ ، اتنے زیادہ لوگوں کی ایک ساتھ میٹنگ کو بلانا آسان نہیں تھا۔
پرینکا نےسمجھایا کہ خود تنظیم کے مفاد میں ہی اس ٹیم کو کم کرکے جواب دہی بڑھائی گئی ہے ۔ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ، ریاست کے رہنماؤں سے کہا کہ تنظیم اتنی مضبوط نہیں ہے جتنا کہ وہ چاہتی ہیں۔ تاہم ، یہ پہلے کی نسبت بہت مضبوط ہوئی ہے لیکن ، مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے اسے مزید مضبوط بنانا ہوگا

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی معیاد میں بجٹ سیشن تک توسیع ، صوتی ووٹ سےلوک سبھانےدی منظوری

  وقف ترمیمی بل 2024: لوک سبھا نے جمعرات کو وقف (ترمیمی) بل پر غور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی مدت کو اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے ایوان میں ایک تجویز پیش کی کہ وقف (ترمیمی) بل کے بارے میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کو بجٹ سیشن 2025 کے آخری دن تک پیش کرنے کا وقت بڑھایا جائے، جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ جگدمبیکا پال کی قیادت میں بدھ کو ہوئی کمیٹی کی میٹنگ میں اراکین نے اس سلسلے میں ایک تجویز پر اتفاق رائے ظاہر کیا تھا۔ میٹنگ میں ایک قرارداد کے ذریعے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک اپنی میعاد بڑھانے کی درخواست کرے گی۔

نئی دہلی اور پیرس ’سٹریٹیجک پارٹنرز‘، فرانسیسی صدر کا دورۂ انڈیا

  فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں یوم جمہوریہ میں شرکت کے لیے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انڈیا کے دو روزہ دورے پر جعمرات کو پہنچ رہے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس کی نظریں دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کے ساتھ منافع بخش کاروبار پر ہیں۔ صدر میکخواں کے لیے 19ویں صدی کے مہاراجہ کے محل میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا جائے گا۔

سنبھل میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، نماز جمعہ کو لے کر جامع مسجد سے کیا گیا یہ بڑا اعلان

  سنبھل :   اتر پردیش کے سنبھل میں 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے بعد شہر کا ماحول رفتہ رفتہ معمول پر آ رہا ہے۔ جمعرات کو اسکول اور بازار کھل گئے۔ تاہم پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر دو دن کے لیے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ادھر تشدد کے بعد پہلی نماز جمعہ کے پیش نظر پولیس انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ جامع مسجد کے اطراف کے گھروں میں ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ نماز جمعہ سے پہلے پولیس اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ چھتوں پر اینٹوں یا پتھروں کا ذخیرہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ مذہبی رہنماؤں نے بھی اپیل کی ہے کہ لوگ جمعہ کی نماز گھر پر ادا کریں سنبھل میں تشدد کے بعد حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ بدھ کو پولیس اور میونسپل حکام اور ملازمین جامع مسجد کے علاقے میں پہنچے، جہاں گھروں کی چھتوں کی تلاشی لی گئی۔ اس کے علاوہ ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی۔ چند مقامات کے علاوہ کہیں بھی پتھر نہیں ملے۔ انتظامیہ نماز جمعہ سے قبل حفاظتی انتظامات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ علاقے میں پولیس تعینات ہے اور سماج کے ذمہ داروں سے رابطہ کرکے حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ سنبھل میں نماز جمعہ ک...