وزیراعلیٰ مسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست کی سیاست میں سنت کہے جانے والے مسٹر جوشی مدھیہ پردیش کے پہلے اور غیر کانگریسی وزیراعلیٰ تھے۔ وزیراعلیٰ مسٹر چوہان نے آنجہانی مسٹر جوشی کے بیٹے سابق وزیر مسٹر دیپک جوشی اور خاندان والوں سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوںنے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی مسٹر کیلاش جوشی کی جینتی پر ان کی تصویر پر ہار ڈال کر خراج عقیدت پیش کیا۔ آنجہانی مسٹر کیلاش چندر جوشی1977-78میں ایمرجنسی کے بعد بھاجپا کی جانب سے پہلے وزیراعلیٰ تھے۔ مسٹر جوشی8بار ممبراسمبلی،2بار ممبر پارلیمنٹ اور ایک بار راجیہ سبھا رکن رہے۔ مسٹر جوشی1957میں جن سنگھ کے بانی ممبران میں سے ایک تھے۔ مسٹر جوشی نے1980سے84تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے قیام کے بعد پہلے ریاستی صدر کے طور پر کام کیا ۔ مسٹر جوشی 1972سے1977تک جذب مخالف لیڈر بھی رہے۔ آنجہانی مسٹر جوشی کا انتقال90سال کی عمر میں24نومبر2019کو ہوا
وقف ترمیمی بل 2024: لوک سبھا نے جمعرات کو وقف (ترمیمی) بل پر غور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی مدت کو اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے ایوان میں ایک تجویز پیش کی کہ وقف (ترمیمی) بل کے بارے میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کو بجٹ سیشن 2025 کے آخری دن تک پیش کرنے کا وقت بڑھایا جائے، جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ جگدمبیکا پال کی قیادت میں بدھ کو ہوئی کمیٹی کی میٹنگ میں اراکین نے اس سلسلے میں ایک تجویز پر اتفاق رائے ظاہر کیا تھا۔ میٹنگ میں ایک قرارداد کے ذریعے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک اپنی میعاد بڑھانے کی درخواست کرے گی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں