نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

آبپاشی پروجیکٹوں کا کام تیز رفتار سے مقررہ وقت میں پورا کریں: وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان

 

نرمدا کنٹرول بورڈ کی ہوئی 74ویں میٹنگ

وزیر اعلیٰ مسٹر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست میں زیر تعمیر آبپاشی پروجیکٹوں کا کام تیز رفتار سے مقررہ وقت میں پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاموں میں معیار کا بھی پورا دھیان رکھا جائے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان آج رہائش گاہ پر نرمدا کنٹرول بورڈ کی 74ویں میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔            وزیر مالیات مسٹر جگدیش دیوڑا، وزیر کسان بہبود اور زرعی ترقیات مسٹر کمل پٹیل، چیف سکریٹری مسٹر اقبال سنگھ بینس اور متعلقہ سینئر افسران موجود تھے۔            وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہا کہ آبپاشی کے لئے کسانوں کو پانی دینا ریاستی حکومت کی ترجیحات ہے۔ آبپاشی پروجیکٹوں اور نہروں کو پورا کرکے پانی دینا شروع کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے ہدایت دی کہ آبپاشی پروجیکٹوں کے کام میں کسی بھی صورت میں تاخیر نہ ہو اور تاخیر ہونے سے متعلق شکایتیں سامنے نہیں آئیں۔ انہوں ے کہا کہ کنسٹریکشن کمپنیوں کے ذریعہ مقررہ وقت میں کام کیا جائے۔   ایڈیشنل چیف سکریٹری نرمدا گھاٹی ترقیات اتھارٹی مسٹر ایس این مشرا نے بتایا کہ دیواس، شاجاپور اور سیہور ضلع میں ایک لاکھ ہیکٹر رقبے میں مائیکرو آبپاشی سسٹم سے آبپاشی سہولت دستیاب کرانے کے لئے آئی ایس پی کالی سندھ لفٹ مائیکرو آبپاشی پروجیکٹ (اول مرحلہ) کا 70فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ باقی کام مکمل کرنے کی طے شدہ وقت 31اکتوبر 2023تک بڑھائی جانا ہے۔ میٹنگ میں اندرا ساگر پروجیکٹ مین سٹی 155کلومیٹر سے 206کلو میٹر تک کے تعمیری کام اور مختلف پروجیکٹوں کے ٹیندر عمل کے سلسلے میں بھی گفتگو کی گئی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی معیاد میں بجٹ سیشن تک توسیع ، صوتی ووٹ سےلوک سبھانےدی منظوری

  وقف ترمیمی بل 2024: لوک سبھا نے جمعرات کو وقف (ترمیمی) بل پر غور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی مدت کو اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے ایوان میں ایک تجویز پیش کی کہ وقف (ترمیمی) بل کے بارے میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کو بجٹ سیشن 2025 کے آخری دن تک پیش کرنے کا وقت بڑھایا جائے، جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ جگدمبیکا پال کی قیادت میں بدھ کو ہوئی کمیٹی کی میٹنگ میں اراکین نے اس سلسلے میں ایک تجویز پر اتفاق رائے ظاہر کیا تھا۔ میٹنگ میں ایک قرارداد کے ذریعے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک اپنی میعاد بڑھانے کی درخواست کرے گی۔

نئی دہلی اور پیرس ’سٹریٹیجک پارٹنرز‘، فرانسیسی صدر کا دورۂ انڈیا

  فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں یوم جمہوریہ میں شرکت کے لیے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انڈیا کے دو روزہ دورے پر جعمرات کو پہنچ رہے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس کی نظریں دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کے ساتھ منافع بخش کاروبار پر ہیں۔ صدر میکخواں کے لیے 19ویں صدی کے مہاراجہ کے محل میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا جائے گا۔

سنبھل میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، نماز جمعہ کو لے کر جامع مسجد سے کیا گیا یہ بڑا اعلان

  سنبھل :   اتر پردیش کے سنبھل میں 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے بعد شہر کا ماحول رفتہ رفتہ معمول پر آ رہا ہے۔ جمعرات کو اسکول اور بازار کھل گئے۔ تاہم پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر دو دن کے لیے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ادھر تشدد کے بعد پہلی نماز جمعہ کے پیش نظر پولیس انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ جامع مسجد کے اطراف کے گھروں میں ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ نماز جمعہ سے پہلے پولیس اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ چھتوں پر اینٹوں یا پتھروں کا ذخیرہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ مذہبی رہنماؤں نے بھی اپیل کی ہے کہ لوگ جمعہ کی نماز گھر پر ادا کریں سنبھل میں تشدد کے بعد حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ بدھ کو پولیس اور میونسپل حکام اور ملازمین جامع مسجد کے علاقے میں پہنچے، جہاں گھروں کی چھتوں کی تلاشی لی گئی۔ اس کے علاوہ ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی۔ چند مقامات کے علاوہ کہیں بھی پتھر نہیں ملے۔ انتظامیہ نماز جمعہ سے قبل حفاظتی انتظامات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ علاقے میں پولیس تعینات ہے اور سماج کے ذمہ داروں سے رابطہ کرکے حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ سنبھل میں نماز جمعہ ک...