آبپاشی پروجیکٹوں کا کام تیز رفتار سے مقررہ وقت میں پورا کریں: وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان
نرمدا کنٹرول بورڈ کی ہوئی 74ویں میٹنگ وزیر اعلیٰ مسٹر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست میں زیر تعمیر آبپاشی پروجیکٹوں کا کام تیز رفتار سے مقررہ وقت میں پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاموں میں معیار کا بھی پورا دھیان رکھا جائے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان آج رہائش گاہ پر نرمدا کنٹرول بورڈ کی 74ویں میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔ وزیر مالیات مسٹر جگدیش دیوڑا، وزیر کسان بہبود اور زرعی ترقیات مسٹر کمل پٹیل، چیف سکریٹری مسٹر اقبال سنگھ بینس اور متعلقہ سینئر افسران موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہا کہ آبپاشی کے لئے کسانوں کو پانی دینا ریاستی حکومت کی ترجیحات ہے۔ آبپاشی پروجیکٹوں اور نہروں کو پورا کرکے پانی دینا شروع کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے ہدایت دی کہ آبپاشی پروجیکٹوں کے کام میں کسی بھی صورت میں تاخیر نہ ہو اور تاخیر ہونے سے متعلق شکایتیں سامنے نہیں آئیں۔ انہوں ے کہا کہ کنسٹریکشن کمپنیوں کے ذریعہ مقررہ وقت میں کام کیا جائے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری نرمدا گھاٹی ترقیات اتھار...